کتاب: میں توبہ تو کرنا چاہتا ہوں لیکن؟ - صفحہ 16
جنہیں چھوڑنا اسے دشوار ہو جاتا ہے۔
5۔ کبھی یوں ہوتا ہے کہ وہ معین معصیت اس کے ساتھیوں میں اس عاصی کا ایک خاص مرتبہ اور مقام بنا دیتی ہے اور مرتبہ کا باقی نہ رہنا اس پر گرانبار ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ یہ معصیت کا کام کیے جاتا ہے۔ جیسے بعض شرو فساد مبنی جماعتوں کے رئیسوں کی صورت ہوتی ہے اور یہی بات فحش گو شاعر ابو نواس کی تھی جب واعظ شاعر ابو العتاہیہ نے اسے نصیحت کی اور معاصی کی حمایت کرنے سے دین کی بے حرمتی پر اسے ملامت کی تو ابو نواس نے یہ شعر پڑھے:اے ابو العتاہیہ تو مجھے یہ سمجھتا ہے کہ میں اس لہو لعب کو چھوڑ دوں گا۔ کیا تو یہ سمجھتا ہے کہ مجھے جو مرتبہ ان لوگوں میں حاصل ہے میں درویشی اختیار کر کے اسے بگاڑ دوں گا۔ الثالث: توبہ کرنے والا جلد از جلد توبہ کی طرف متوجہ ہو۔ کیونکہ توبہ کرنے میں تاخیر بذات خود ایک الگ گناہ ہے جسکے لیے توبہ کی ضرورت ہے۔ الرابع: توبہ کرنے والے کو چاہیے کہ اپنی توبہ میں نقص سے ڈرتا رہے۔ یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ توبہ یقینا قبول ہو جائے گی۔ اور اپنی ذات پر اعتماد کر بیٹھے اور اللہ کی تدبیر سے نڈر ہو جائے۔