کتاب: میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟ - صفحہ 92
منہاج السنۃ میں لکھتے ہیں کہ ان اہلسنت والجماعت کا مذہب قدیم ہے یہ کسی شخص یا گروہ کی طرف منسوب نہیں ہے۔فرماتے ہیں "اہل سنت والجماعت کا مذہب قدیم ہے معروف ہے جب امام ابو حنیفہ،امام شافعی،امام مالک،اور امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہم پیدا نہیں ہوئے تھے(اس سے پہلے کا مذہب ہے اس لئے کہ)یہ ان صحابہ کرام کا مذہب ہے جنہوں نے یہ مذہب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا تھا۔جو اس کی مخالفت کرتا ہے وہ اہل سنت کے نزدیک بدعتی ہے۔ پھر انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اہلسنت والجماعت کی نسبت امام احمد بن حنبل کی طرف کیوں ہے۔فرماتے ہیں:اگرچہ امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ امام اہل سنت مشہور ہیں،ان کا صبر اور آزمائشیں بھی شہرت رکھتی ہیں مگر یہ اس وجہ سے نہیں ہے کہ انہوں نے یہ قول ایجاد کیا یا اس میں متفرد تھے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ ان سے قبل جو سنتیں موجود و معروف تھیں ان پر انہوں نے عمل کیا اور ان کی طرف دعوت دی اور جن لوگوں نے ان کو سنتوں سے دور کرنے کی کوشش کی ان کی طرف سے دی جانے والی تکالیف پر صبر کیا۔ (۲)اھل السنۃ والجماعت ھی فرقہ ناجیہ اور طائفہ منصورہ اور اہل الحدیث ہیں: شیخ الاسلام امام ا بن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:فرقہ ناجیہ منصورہ کا قیامت تک یہ اعتقاد ہے جو کہ اہل سنت والجماعت ہیں۔مزید فرماتے ہیں:ان کا راستہ وہ دین اسلام ہے جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے نازل کیا ہے۔لیکن جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی کہ آپ کی امت تہتر فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی سب کے سب