کتاب: میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟ - صفحہ 9
گیا اور بہت سارے کڑے بن گئے جب ایک کڑا ٹوٹ جاتا تو لوگ اس کے ساتھ والے کڑے کو تھام لیتے۔آج اس امت کو جس اندھیرے نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہ بہت سیاہ اور گہرا اندھیرا ہے۔اس کے باوجود میں اپنے رب سے یہ امید بلکہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ حالت بہت جلد بدل جائے گی اور یہ پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔(ان شاء اللہ)
ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان حالات کو اسلام کے تناظر میں دیکھیں اور ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے ہم ان حالات کا شکار ہوئے ہیں۔پھر اس صحیح منہج کو تلاش کریں جس کے بغیر اس امت کی اصلاح نا ممکن ہے۔اللہ سے امید اور دعا ہے اسی پر اعتماد و بھروسہ ہے وہی مدد کرنے والا ہے۔
ابو اسامہ سلیم بن عبدالھلالی