کتاب: میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا؟ - صفحہ 7
جو بھی بنیاد رکھی گئی ہے اس کو چھوڑ کر احادیث صحیحہ کی جانب لوٹ آنا۔
اور التربية کا معنی یہ ہے کہ:جو دین آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کے لیے چھوڑ گئے تھے اسی دین کی طرف لوگوں کو دعوت دینا اور ان پر ان کی تربیت کرنا۔
اسی پر شیخ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ لوگوں کی تربیت کرتے رہے۔ان تربیت یافتہ نشنگان علم میں سے ایک مؤلف بھی ہیں۔جنہوں نے اس کتاب میں دوسرے اصول کو دلائل و براہین سے واضح کیا ہے۔
المرکز الإسلامى للبحوث العلمية نے اس نہایت عظیم علمی مواد کو خوبصورت قالب میں ڈھالنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔اس کتاب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں درج ذیل چند اہم امور کو ملحوظ حاطر رکھا گیا ہے:
(1) قارئین کرام کے مستوی علمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سہل اور سلیس الفاظ کا انتخاب
(2) بقدی حاجت علمی اصطلاحات کی زیر حواشی مختصر توضیح و تعارف
(3) قرآن مجید کی آیات کریمہ کے لیے سب سے مستند ترین خط عثمانی کا استعمال
(4) اعراب سے مزین احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل تخریج
ہم اس بات پر رب ذوالجلال والاکرام کاتہہ دل سے شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے اس اہم علمی مواد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہم سے اپنے دین کا کام لیا۔بےشک تمام تعریف و توصیف صرف اللہ رب العالمین کے لیے ہے،ہم اسی سے یہ التحاء کرتے ہیں کہ وہ ہم سب کو راہ صحابہ کا راہی بنا دے۔ہم کو اپنی تمام تر صلاحیتیں دین حنیف کی سربلندی میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ہماری نیتوں کو اپنی ذات مقدسہ کے لیے خالص کر لے اور ہم سب کو اسی نہج پر چلتے ہوئے جنت الفردوس میں نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی معیت نصیب فرما دے۔آمین
ابو عبد اللہ مسعود احمد محمود داؤد السندی
مدیر المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ،کراچی
13 صفر 1430ھ