کتاب: معیشت وتجارت کے اسلامی احکام - صفحہ 25
واپس نہ کردی جائے منافع کی وصولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
بیع اور تجارت کا باہمی فرق
بیع کے مقابلہ میں تجارت کا مفہوم قدرے محدود ہے تجارت کا مطلب ہے Tradeیعنی کوئی چیز اس غرض سے خریدنا تاکہ اسے بیچ کر نفع حاصل کیاجائے خواہ بعد میں نفع ہو یا نقصان، جبکہ بیع کا لفظ وسیع ترمعنی میں استعمال ہوتا ہے۔خریدو فروخت کی دوقسمیں ایسی ہیں جو بیع تو ہیں مگر تجارت میں شامل نہیں۔
1۔ذاتی استعمال کے لیے چیز خریدنا، یہ بیع ہے لیکن تجارت نہیں کیونکہ اس کا متحرک نفع کا حصول نہیں بلکہ اپنی ضرورت ہے۔
2۔کسان کا اپنی فصل یا مینوفیکچرر کا اپنی مصنوعات بیچنا بیع تو ہے مگر تجارت نہیں کیونکہ یہ دونوں کسی سے چیز خریدکر نہیں بیچتے بلکہ خود پیدا یا تیار کرتے ہیں۔تجارت تب ہی ہو گی جب چیز ایک سے خرید کر دوسرے کو بیچی جائے۔
بیع کی اقسام
مختلف اعتبار سے بیع کی مختلف قسمیں ہیں۔جو چیز بطور قیمت دی جائے اس کے اعتبار سے بیع کی چار قسمیں ہیں۔
1۔چیز کا تبادلہ چیز کے ساتھ ہو، مثلاً گندم کے بدلے چاول یا زمین دے کر مکان لینا۔اس کو باٹرسیل’’المقايضة‘‘کہتے ہیں۔
2۔روپے پیسے کے بدلے کوئی چیز خریدنا، یہ صورت بغیر کسی قید کے بیع مُطلق کہلاتی ہے کیونکہ عموماً خریدو فروخت اسی طرح ہوتی ہے۔
3۔نقدی کے بدلے نقدی کالین دین، اس کو بیع الصرف یعنی منی چینجنگ کا کاروبار کہتے ہیں۔
4۔ایک طرف کسی چیز کا حق استعمال یا کسی شخص کی محنت ہو خواہ وہ محنت جسمانی ہو یا ذہنی اور