کتاب: معیشت وتجارت کے اسلامی احکام - صفحہ 12
آج کی معاشی دنیا میں نہ صرف غیر مسلموں بلکہ خود مسلمانوں کو ان کے بیش بہا علمی ورثہ سے آگاہ کرنا اور ان کے دل ودماغ کو آج کی معاشی دو ڑ کے ماحول میں اسلامی نظام معیشت کے قابل عمل ہونے پر قائل کرنا ایک اہم دینی فریضہ ہے۔
حافظ ذوالفقار صاحب کی تازہ تصنیف ’’معیشت وتجارت کے اسلامی احکام‘‘ اس سلسلہ میں ایک اہم کاوش ہے۔اختصار اور سادگی کے ساتھ بہت سے موضوعات جن پر عام حالات میں صرف ماہرین ہی بحث کرتے ہیں اس کتاب میں آسان زبان میں ا یک عام قاری کے لیے بیان کردیے گئے ہیں جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس گرانقدر خدمت کو قبول فرمائے اور اپنے دین کے قیام کے لیے اس کوشش میں خاص برکت پیدا فرمائے۔
یہ کتاب ان طلاب علم کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث ہوگی جو مدارس دینیہ سے حصول علم کے بعد جدید معاشی اداروں میں کام کرنے کے خواہش مند ہوں۔
پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد
وائس چانسلر
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد