کتاب: مچھلی کے پیٹ میں - صفحہ 75
اس کی شفیق ماں اور انتہائی رحم دل جنم دینے والی ہے؟
صحابہ رضی اللہ عنہم نے صاف کہہ دیا:
نہیں۔اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ اسے آگ میں پھینکنے کے لیے ہر گز تیار نہیں ہوگی۔تب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((وَاللّٰہِ۔لَلّٰہُ۔اَرْحَمُ بِعِبَادِہٖ مِنْ ھَذِہٖ بِوَلَدِھَا))
’’اللہ کی قسم! اللہ تو اپنے بندوں کے لیے۔اس ماں کے اپنے بچے کے لیے شفیق و رحم دل ہونے سے بھی زیاد ہ مہربان ہے۔‘‘
(صحیح البخاري، رقم الحدیث:۵۳۵۶، صحیح مسلم، رقم الحدیث:۲۷۵۴)