کتاب: مچھلی کے پیٹ میں - صفحہ 16
اس کا دل رکھنے کے لیے اسے قرآنِ کریم پکڑا ہی دیا تاکہ اس کے جذبات مجروح نہ ہوں… اب اس نے مطالبہ کیا کہ میں قرآنِ کریم کو کھول کر سورۃ الکہف نکالوں… میں نے صفحات کو الٹ پلٹ کرنا شروع کر دیا… کبھی میں سورتوں کی فہرست کو دیکھنے لگتا۔
غرض میں نے سورۃ الکہف کی جگہ نکال ہی لی… اس نے قرآنِ کریم میرے ہاتھ سے لیا… اسے اپنے سامنے رکھا… اور سورۃ الکہف کی تلاوت شروع کر دی جبکہ اس کی دونوں آنکھیں بند تھیں۔
یا اللہ!! اسے تو پوری سورۃ الکہف زبانی یاد(حفظ)تھی!! اب میں دل ہی دل میں بہت شرمندہ ہوا… میں نے بھی مصحف ہاتھ میں لے لیا… میرے جوڑ جوڑ پر رعشہ کی حالت طاری تھی۔
میں نے قرآنِ کریم کی تلاوت کی۔اور آج خوب تلاوت کی… اور اپنے رب سے دعائیں کیں کہ وہ مجھے میرے گناہ بخش دے اور مجھے راہِ ہدایت پر لگا دے… اب مجھ سے اپنے دل پر قابو نہ رہا اور میں نے بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا… ابھی کچھ لوگ مسجد میں موجود تھے جو فرائضِ جمعہ کے بعد والی سنتیں پڑھ رہے تھے… میں شرم کے مارے اپنے رونے پر قابو پانے لگا تو میرا رونا ہچکیوں اور سسکیوں میں بدل گیا… مجھے اپنا کوئی ہوش نہ رہا کہ اسی عالم میں مجھے ایک ننھے منے ہاتھ کا شعور و احساس ہوا جو میرا چہرہ ڈھونڈ رہا تھا… اور پھر اس نے میرے آنسو پونچھے۔
یہ سالم تھا… میں نے اسے اپنی گود میں لے کر سینے سے لگا لیا۔میں