کتاب: مسلمان کو موت کے بعد فائدہ پہنچانے والے کام - صفحہ 6
اور زندوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے قریبی مرحوم بھائیوں کے لئے نیکی کریں،اس لئے کہ جیسا عمل ہو گا ویسا ہی صلہ ملے گا،اگر آپ نے اپنے مرحومین کے لئے کارِ خیر کیا تو آنے والی نسل آپ کیلئے نیک کام کرے گی۔
میت کے ایصالِ ثواب کی خاطر اتنے مسنون کام ہیں کہ جو ان خرافات وبدعتی اعمال سے بے نیاز کرنے والے ہیں جن کے متعلق لوگوں کا گمان ہے کہ وہ میت کو فائدہ پہنچانے والے ہیں،جبکہ درحقیقت وہ میت کو فائدہ نہیں بلکہ اذیت پہنچانے والے ہیں۔
یہ رسالہ لکھتے ہوئے ہم اﷲ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ یہ خدمت ہماری زندگی میں بھی قبول فرمائے اور موت کے بعد بھی۔و اللّٰہ من وراء القصد والحمد للّٰه رب العالمین۔
خالد بن یعقوب الشطّي