کتاب: مسلمان کو موت کے بعد فائدہ پہنچانے والے کام - صفحہ 32
اس کی وفات کے وقت،نہ ایک ہفتے کے بعد،نہ چالیسویں دن،اور نہ ہی سال گذرنے کے بعد،بلکہ یہ بدعت اور بری عادت پہلے زمانے کے اہلِ مصرغیرہ کی ہے‘‘۔[فتاویٰ إسلامیۃ:2؍56۔أحکام الجنائز للألبانی:3 2 3] ٭ قبرستان کی زیارت کے لئے عید کادن یا رات،مخصوص کرلینا شیخ ابن عثیین رحمہ اﷲ فرماتے ہیں:’’عید کی رات کو قبرستان کی زیارت کے لئے جانا بدعت ہے،اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبرستان کی زیارت کے لئے عید کی رات یا دن کوخاص کرنا ثابت نہیں ہے،بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم(دین میں ) نئے نئے کام سے بچو،اس لئے کہ ہر نیا کام بدعت،اور ہر بدعت گمراہی اور ہر گمراہی دوزخ میں(لے جانے والی ) ہے‘‘۔ [نسائی بسند صحیح لہذا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عبادات میں،اور ہر ایسے عمل میں جس کے ذریعے وہ اﷲ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنا چاہتا ہے،احتیاط سے کام لے‘‘ [فتاویٰ إسلامیۃ:2؍57۔الدرر السنیۃ:5؍160]