کتاب: مسلمان کو موت کے بعد فائدہ پہنچانے والے کام - صفحہ 28
[فتاویٰ إسلامیۃ:2؍52۔أحکام الجنائز للألبانی:3 25] ٭ قبر کے پاس اذان دینا شیخ عبد الرحمن بن حسن رحمہ اﷲ کہتے ہیں: ‘’قبر کے پاس اذان دینا ایک بری بدعت ہے،اﷲ نے اس کی کوئی دلیل نہیں اتاری ہے اور نہ ہی اسے کسی ایسے امام نے کیا ہے جن کی اقتداء کی جاتی ہے‘‘۔ [الدرر السنیۃ:5؍142] ٭ قبروں کے پاس تلاوت کے لئے قرآن رکھنا شیخ الإسلام امام إبن تیمیہ رحمہ اﷲ فرماتے ہیں: ’’اور قبروں کے پاس اس لئے قرآن مجید رکھنا کہ جو لوگ وہاں قرآن پڑھنا چاہیں توپڑھ سکیں،یہ ایک قبیح بدعت ہے اور اسے سلف صالحین میں سے کسی نے نہیں کیا‘‘۔[مجموع الفتاویٰ:24؍293] ٭ تلاوت،نوافل اور ذکرکیلئے جائیدادیں وقف کرنا اور اس کا ثواب میت کو پہنچانا علامہ البانی رحمہ ا ﷲ فرماتے ہیں: ’’بدعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جائیداد،بالخصوص روپیہ پیسہ تلاوتِ