کتاب: مسلمان کو موت کے بعد فائدہ پہنچانے والے کام - صفحہ 19
٭ صدقۂ جاریہ،علمِ نافع،اور دعا کر نے والی نیک اولاد
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
‘’جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے عمل کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے،سوائے تین چیزوں کے:صدقۂ جاریہ یا وہ علم جس کے ذریعے[مخلوق کو ) فائدہ حاصل ہو یا اس کے لئے دعا کر نے والا نیک لڑکا‘‘۔[مسلم]
شیخ الإسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اﷲکہتے ہیں:
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ دوسروں کے عمل سے فائدہ نہیں حاصل کرسکتا،جب اس کا لڑکا اس کے بارے میں دعائے مغفرت کرتا ہے تو یہ اس کے اس عمل سے ہے جس کا سلسلہ رُکا ہوا نہیں ہے،اور اگر اس کے لئے کوئی دوسرا دعا کرتا ہے تو یہ اس کے عمل سے تو نہیں ہے،لیکن وہ اس سے فائدہ ضرور اٹھائے گا‘‘۔[مجموع الفتاویٰ:24؍312]
علامہ مناوی رحمہ اﷲ کہتے ہیں:
‘’دعا کے لئے بیٹے کی قید،اولاد کو اپنے والد کے حق میں دعا کرنے کی ترغیب دینے کے لئے لگائی گئی ہے،حالانکہ دوسروں کی دعا بھی میت کے لئے فائدہ مند ہے‘‘۔[الفیض:1؍438]