کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 5
(2). وقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لاتقوم الساعۃ حتی تضطرب الیات نساء دوس حول ذی الخصلۃ وھو فی الصحیحین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ قبیلہ دوس کی عورتوں کے سیرین ذوالخصلہ(نامی بت)کے اردگرد حرکت کریں(یعنی بت کا طواف ہوگا)۔(بخاری و مسلم)۔یعنی عورتیں اس کا طواف کریں۔ذوالخلصہ ایک بت تھا جس کی قبیلہ دوس کے لوگ جاہلیت میں پرستش کیا کرتے تھے اور وہ بت بتا نامی جگہ پر نصب تھا۔ (3). وقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لایذھب اللیل والنھار حتی تعبد اللات والعزی(مسلم) رات اور دن ختم نہیں ہوں گے یہاں تک کہ لات و عزی کی پرستش کی جانے لگے نوٹ:لات اور عزی مشرکین مکہ کے بت تھے۔ (4). ولتعلم ان اوجب الواجبات و اعظم ما فرض اللّٰه علیک ھو تعلم التوحید و العمل بہ و معرفۃ الشرک والتخلص منہ اہم واجبات میں سے اور بڑے فرائض میں سے انسان پر توحید کی پہچان ہے اور اس پر عمل کرنا ہے اور شرک کی پہچان اور اس سے بچنا ہے۔ شرک کیا ہے اور توحید کیا ہے التوحیدھو افراد اللّٰه بما یختص بہ من الالوھیۃ والربوبیۃ و الاسماء والصفات وھو قسمان توحید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ایک ماننا،ان چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں،چاہے اُلوہیت کی ہوں یا ربوبیت کی ہوں یا اسماء و الصفات کی ہوں۔اور یہ