کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 4
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ اکبر یہ تو ایک طریقہ ہے اور اللہ کی قسم تم نے بھی بنی اسرائیل کی طرح بات کہی جو کہ انہوں نے موسیٰ علیہ السلام سے کہی تھی کہ ہمارے لئے بھی ایک اِلٰہ بنا دو جس طرح سامری والوں نے بنایا۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ضرور تم مرتکب ہو جاؤ گے،پیچھے جاؤ گے ان لوگوں کے طریقہ پر جو تم سے پہلے تھے
4۔و قال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم ایھا الناس اتقوا ھذا الشرک فانہ اخفی من دبیب النمل فقیل لہ و کیف نتقیہ فقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم قولوا اللھم انا نعوذبک من ان نشرک بک شیئا نعلمہ و نستغفرک لما لا نعلمہ(اخرجہ احمد)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے لوگو اس شرک سے بچو کیونکہ یہ انسان کے اندر چیونٹی کی چلن سے بھی زیادہ خفیہ ہوتا ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ ہم شرک سے کیسے بچیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھو تم شرک سے بچ جاؤ گے؛ اللہ ہم آپ سے پناہ طلب کرتے ہیں اس سے کہ جان بوجھ کر آپ کے ساتھ شرک کریں اور ہم آپ سے بخشش طلب کرتے ہیں اس شرک کے بارے میں جو کہ ہم سے لاعلمی میں صادر ہو گیا ہو۔(مسند احمد)۔
کیا کوئی مسلمان واپس مشرک بن سکتا ہے؟
(1). وقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لاتقوم الساعۃ حتی تلحق قبائل من امتی بالمشرکین و حتی یعبدوا الاوثان(اخرجہ احمد و ابوداؤد والترمذی و ابن ماجہ وغیرھم)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت اُس وقت تک نہیں آئے یہاں تک کہ میری اُمت کے کچھ قبائل مشرکین سے جا ملیں اور میری اُمت کے کچھ قبائل بتوں کی عبادت کرنے لگیں۔