کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 30
(۹۰) بھگوڑا غلام:مالک سے فرار ہونے والا غلام کفر کرتا ہے حتیٰ کہ وہ واپس لوٹ آئے۔(مسلم)۔
(۹۱) گمراہی کی دعوت:جو گمراہی کی دعوت دے تو عمل کرنے والوں کا گناہ بھی داعی پر ہوگا مزید یہ کہ پیروکاروں کے گناہ میں کمی نہیں آئے گی۔(مسلم)۔
(۹۲) ہم بستری کے راز:اللہ کے نزدیک بدترین وہ میاں بیوی ہیں جو اپنی ازدواجی تعلقات کے رازکو افشاء کریں۔(مسلم)۔
(۹۳)،(۹۴) مدینہ میں بدعت اور بدعتی کو پناہ دینا:
مدینہ حرمت و عزت والی جگہ ہے جوشخص یہاں بدعت رائج کرے یا بدعتی کو پناہ دے تو اس پر اللہ تعالیٰ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔(بخاری)۔
(۹۵) مسلمان کا ذمّہ:کسی نے مسلمان کا دیا ہوا ذمّہ(معاہدہ)توڑا تو اس پر اللہ تعالیٰ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔(بخاری)۔
(۹۶) اللہ پر قسم کھانا:اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:جس شخص نے قسم کھائی کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا تو میں فلاں شخص کو بخش دوں گا اور قسم والے کو پکڑلوں گا۔(مسلم)۔
(۹۷) جمعہ کی نماز چھوڑنا:لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آجائیں وگرنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگادے گا اور ان کو غافل بنادے گا۔(مسلم)۔
(۹۸)،(۹۹) عورتوں کا کثرت سے لعن طعن کرنا اور شوہر کی نافرمانی کرنا: