کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 29
(۸۲) بیت اللہ میں زیادتی کرنا:حرم میں الحاد(ظلم،زیادتی)کرنا اللہ کے نزدیک بدترین ہے۔(بخاری)۔ (۸۳) ملاوٹ، (۸۴)ریاکاری:ملاوٹ کرنے والا ہم میں سے نہیں،ریاکاری کرنے والے کو اللہ قیامت کے دن مشہور کردے گا یعنی اس کی رسوائی کی جائے گی۔(مسلم)۔ (۸۵) جادو گر کے پاس جانا:جو شخص جادوگر کے پاس صرف جائے گا تو اللہ چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کریگا۔(مسلم)۔ (۸۶) سونے کے برتن:سونے اور چاندی کے برتن میں کھانے والے کے پیٹ میں جہنم کی آگ ہوگی۔(مسلم)۔ (۸۷) ریشم اور سونا پہننا:سونے اور چاندی کے برتن اور ریشم استعمال کرنا مسلمان مردوں کے لئے ناجائز ہے کافر دنیا میں اور مسلمان آخرت میں استعمال کریں گے۔(بخاری)۔ (۸۸) صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینا:میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو گالی مت دو،انصار صحابہ رضی اللہ عنہم سے منافق بغض رکھتا ہے۔(بخاری)۔ (۸۹) نمازی کے آڑے آنا:نمازی کے آگے سے گذرنے والا اگر یہ جان لے کہ یہ کتنا بڑا گنا ہے،تو وہ چالیس برس کھڑا رہنا بہتر سمجھتا۔(بخاری)۔