کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 28
(۷۵) روزہ چھوڑنا:رخصت کے بغیر جان بوجھ کر روزہ چھوڑنا اتنا بڑا گناہ ہے کہ پھر ساری زندگی کے روزے کفارہ نہیں بن سکتے۔(احمد)۔
(۷۶) راہ زنی کرنا:جس شخص نے ہمارے اوپر اسلحہ اٹھایا پھر وہ ہم میں سے نہ ہوگا۔(بخاری)۔
(۷۷) ارکان اسلام کا ترک کرنا:اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔،توحید،نماز،زکوٰۃ،حج اور روزہ رکھنا۔(بخاری)۔یعنی ان میں سے اگر کسی ایک پر ایمان نہ لایا جائے اور طاقت کے باوجود عمل نہ کیا جائے تو مسلمان نہیں رہے گا۔
(۷۸) خیانت:ایک چادر کی خیانت کرنے والے کو میں نے جہنم میں دیکھا۔(مسلم)۔
(۷۹) غیر فطری تعلق:وہ شخص ملعون ہے جو اپنی بیوی سے غیر فطری طریقہ سے جماع کرتا ہے۔(یعنی اس کے مقعد میں جماع کرے)(ابو داود)۔
(۸۰) ظلم:ظلم کرنے سے ڈرو بے شک دنیا میں ظلم کرنا قیامت کے دن اندھیرے کو بڑھاتا ہے۔(بخاری)۔یعنی جتنا ظلم دنیا میں کرے گا روز قیامت اتنے اندھیرے میں رہے گا۔
(۸۱) لوہے کیساتھ اشارہ کرنا:کسی نے اپنے ساتھی کو لوہے کے ہتھیار سے اشارہ کیا تو فرشتے اس پر لعنت کرتے ہیں۔(بخاری)۔