کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 27
درمیان فاصلہ کرنے والیوں پر لعنت ہو۔(بخاری)۔
(۶۸) مصنوعی بال لگانا:مصنوعی بال لگانے اور لگوانے والیوں پر لعنت ہو۔(بخاری)۔
(۶۹) عورتوںکی مشابہت:عورتوں اور مردوں میں سے ایک دوسرے کی مشابہت کرنے والوں پر لعنت ہو۔(بخاری)۔
(۷۰) قبروں کو سجدہ کرنا:یہود و نصاریٰ پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو انہوں نے اپنے انبیاءعلیہم السلام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیاتھا۔(بخاری)۔
(۷۱) پانی سے انکار:جو شخص کسی مسافر کو پانی پلانے سے انکار کرے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن عذابِ درد ناک دیگا۔(مسلم)۔
(۷۲) جھوٹی قسم کھانے والا تاجر:جھوٹی قسمیں کھانے والا تاجر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سخت عذاب میں گرفتا رہوگا اور اللہ اسے نظر رحمت سے بھی نہ دیکھے گا(مسلم)۔
(۷۳) بیعت توڑنے والا:جو شخص بیعت دنیاداری کیلئے توڑ دے تو قیامت کے دن وہ بھی عذاب سے دو چار ہوگا۔(مسلم)۔
(۷۴) تہبند لٹکانا:تکبر کی بنا پر ازار،شلوار کو لٹکانا قیامت کے دن عذاب کا موجب ہوگا۔(مسلم)۔