کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 26
(۵۹ تا ۶۰) کسی غیر کو اپنا باپ یا مالک بنانا:جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کو اپنا باپ بنانے کا دعویٰ کیااور کسی غلام نے اپنے مالک کو چھوڑ کر دوسرے کو مالک کہا تو اس پر اللہ تعالی،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔(بخاری) (۶۱) چہرے کو داغنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک گدھے کے چہرے کوداغا ہوا دیکھا تو فرمایا کہ جس نے گرم لوہے سے اس کو داغا ہے اس پر لعنت ہو۔(مسلم)۔ (۶۲) زمین کی حد بندی:جس شخص نے زمین کی حد بندی کو بد لا(ناجائز قبضہ کیا)اس پر اللہ کی لعنت ہو(مسلم)۔ (۶۳) غیبت کرنا:فرمان الٰہی ہے(ترجمہ)کوئی کسی کی غیبت نہ کرے کیا تم اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کروگے۔(حجرات:۲۱)۔ (۶۴) شراب کے شراکت دار:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کی وجہ سے 10 افراد پر لعنت فرمائی،شراب بنانے والا،بنوانے والا،پینے والا،اٹھانے والا،منگوانے والا،پلانے والا،بیچنے والا،کمائی کھانے والا،جس کیلئے خریدی جائے اور خریدنے والا(ترمذی)۔ (۶۵) چہرے پر نقش و نگا ر کرنا:چہرے کی جلد کو گودنے اور نقش و نگار بنانے والیوں پر لعنت ہو۔(بخاری)۔ (۶۶) بال اکھیڑنا:چہرے کے(بال اکھیڑنے)اور حسن کیلئے دانتوں کے