کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 25
جس شخص نے جاہلیت کی دعوت دی تو وہ جہنم کا ایندھن بنے گا اگرچہ وہ نماز و روزہ رکھتا ہو‘‘(ترمذی)۔
(۵۲) جوا بازی کرنا:فرمان الٰہی ہے(ترجمہ)’’(اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم)یہ آپ سے شراب اور جوا کے بارے میں پوچھتے ہیں بتائیے کہ اس میں بڑا گناہ ہے۔‘‘
(بقرہ ۲/آیت۲۱۹)
(۵۳) مسلمان کو گالی دینااور قتل کرنا:مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور قتل کرنا کفر ہے۔(بخاری)
(۵۴) نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ بولنا:جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کرجھوٹ گھڑا،تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔(بخاری)۔
(۵۵) چوری:اللہ کی لعنت اس چور پر جو انڈہ چراتا ہے پھر اس کا ہاٹھ کاتا جاتا ہے۔(مسلم)۔
(۵۶) جان دار کو مارنا:اللہ کی لعنت اس پر جو جاندار کو(نشانہ بازی سیکھنے کے شوق میں یا بغیر وجہ کے)نشانہ بناتا ہے۔(مسلم)۔
(۵۷) بدعتی کو پناہ دینا:اللہ کی لعنت ہے بدعتی کو پناہ دینے والے پر(مسلم)۔
(۵۸) غیر اللہ کے لئے ذبح کرنا:اللہ کی لعنت ہے غیر اللہ کے لئے ذبح کرنے والے پر۔(مسلم)۔