کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 24
نتیجتاً وہ عذاب پائے گا)’‘(مسلم)۔
(۴۳) جاسوسی کرنا:’’جس شخص نے کسی قوم کی باتوں کوکان لگاکر سنا اور وہ قوم اس بات کو ناپسند کرتی ہو تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں پگھلا ہوا سیسا ڈالا جائے گا۔‘‘(مسلم)۔یعنی گرم سیسے کی دھات سے عذاب دیا گائے گا۔
(۴۴) جان داروں کی تصویر کشی کرنا:’’قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مصوّروں کو سخت عذاب دیگا‘‘(مسلم)یعنی جانداروں کی تصاویر اور مجسمے بنانے والے۔
(۴۵ تا ۴۶) حلالہ کرنا اور کرانا:’’اللہ تعالیٰ نے حلالہ کرنے اور کروانے والے پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘(ابو داؤد،ترمذی)۔
(۴۷) کسی کا کھانا ضائع کرنا:آدمی کے گناہ گار ہونے کے لئے کافی ہے کہ وہ کسی شخص کا کھانا ضائع کردے(اور وہ بھوکا ہو)(مسلم)۔
(۴۸) رشوت:’’رشوت دینے اور لینے والے پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے‘‘(ابو داؤد)۔
(۵۰) میت پر نوحہ کرنا:’’دو چیزیں لوگوں میں ایسی ہیں جو کہ کفر ہیں،حسب و نسب میں طعنہ زنی کرنا اور میت پر نوحہ خوانی کرنا’‘(مسلم)۔
(۵۱) مسلمانوں سے خروج:’’جو شخص مسلمانوں کی جماعت سے ایک بالشت بھر نکل گیا تو اس نے گویا اسلام کا طوق اپنے گلے سے اتار پھینکا اور