کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 23
(۳۶) جھوٹی قسم:’’اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے‘‘(بخاری)۔ (۳۷) جھوٹ بولنا:’’منافق کی تین نشانیوں میں ایک جھوٹ بولنا بھی ہے‘‘(مسلم)۔ (۳۸) زنا کرنا:فرمانِ الٰہی ہے(ترجمہ)’’زنا کے قریب بھی مت جاؤ،بے شک یہ برا راستہ اور فحش کام ہے‘‘(اسراء ۱۶/۳۲)۔ (۳۹) ہم جنس پرستی:فرمانِ الٰہی ہے(ترجمہ)’’تم یہ بڑا فحش(اغلام بازی)کام کرتے ہو۔جو تم سے پہلے کسی نے نہ کیا‘‘(اعراف ۷ /۸۰)۔ (۴۰) سود خوری:’’سود کھانے والے،کھلانے والے،سود کا حساب کتاب کرنیوالا اور سودی کاروبار کے گواہوں پر لعنت ہو،یہ سب برابر گناہ میں شریک ہیں‘‘(مسلم) (۴۱) زکوٰۃ ادا نہ کرنا:’’جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ نہیں ادا کرتا تو اس شخص کا مال جہنم کا انگارہ ہوگا جس کے ذریعہ اس کی پیشانی،منہ اور کمر کو داغا جائے گا اور قیامت کا ایک دن دنیا کے پچاس ہزار سال کے برابر ہے۔‘‘(مسلم۔احمد)۔ (۴۲) جھوٹا خواب بیان کرنا:’’جس شخص نے جھوٹا خواب بیان کیا تو اس کو قیامت کے دن’’جو‘‘کے دانے دو ٹکڑے کرکے جوڑنے کا حکم دیا جائے گا اور وہ اس کو کبھی نہ جوڑ پائے گا(یعنی اس کو ایسے کام پر مجبور کیا جائے گا جو وہ کر نہیں سکتا