کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 22
(۳۰) غیر مسلم ذمی کو قتل کرنا:جس شخص نے ذمی کو قتل کیا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پاسکے گا۔بے شک جنت کی خوشبو چالیس سال کی مسافت تک پائی جاتی ہے۔ذمی سے غیر مسلم مراد ہے جو مسلمانوں کے ملک میں رہتا ہو۔(بخاری)۔
(۳۱) اپنی رعایا کودھوکا دینے والا حکمران:کسی شخص کو اللہ تعالیٰ عوام کا نگران بنادے اور اس کی موت کے وقت وہ اپنی عوام کو دھوکا دیتا رہے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کردیتا ہے۔(بخاری)۔
(۳۲) بد اخلاق:جنت میں متکبر اور بد اخلاق داخل نہ ہوسکے گا۔(ابو داؤد)۔
(۳۳) عوام کو مارنے والا۔(۳۴)عریاں عورتیں:جہنمیوں کی دو ایسی اقسام ہیں جو میں نے اب تک دنیا میں نہیں دیکھی،ایک وہ لوگ جس کے پاس کوڑے ہونگے اور وہ لوگوں کو بلا وجہ مارا کریں گے،دوسری وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی عریاں رہتی ہونگی،لوگوں کو مائل کرنے والی،خود بھی مائل ہونے والی،ان کے سر کے ایسے بال ہونگے جیسے بختی اونٹنی کے کوہان۔یہ جنت میں نہیں جائیں گی،اس کی خوشبو بھی نہ ملے گی،جب کہ جنت کی خوشبو دور دور تک جاتی ہے۔(مسلم)۔
(۳۵) دو افراد کو قبر میں عذاب ہورہا ہے اور وہ کسی بڑے گناہ میں نہیں بلکہ ان میں سے ایک پیشاب کے چھینٹوں سے بچتا نہ تھا اور دوسرا بے حد چغل خور تھا۔(بخاری)۔یعنی لوگوں میں ان گناہوں کو بڑا نہیں سمجھا جاتا تھا۔