کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 21
(۱۸) حرام رزق کھانا:جنت میں وہ گوشت داخل نہ ہوگا جو حرام رزق سے نشوونما پاتا ہے۔(مسند احمد،ابن حبان)۔
(۱۹ تا ۲۳)’’احسان جتلانے والا،ہمیشہ شراب نوشی کرنے والا،جادو پر یقین رکھنے والا،جادوگر کاہن،اور تقدیر کو جھٹلانے والا جنت میں داخل نہ ہوگا۔‘‘(احمد)
(۲۴) قرض ادا نہ کرنا:قرض خواہ جب فوت ہوجاتاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھاتے،جب تک اس کا قرض ادا نہ کیا جاتا،اور شہید کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرض کے سوا باقی تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(مسلم)
(۲۵،۲۶) مردوں کی مشابہت والیاں اور بے غیرت مرد:
’’اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں کی طرف نہ نظرِ رحمت سے دیکھے گااور نہ ہی انہیں جنت میں داخل فرمائے گا۔(۱)ماں باپ کا نافرمان،(۲)مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورتیں(۳)بے غیرت مرد۔
(۲۷) بوڑھا زانی(۲۸)جھوٹا حکمران(۲۹)متکبر فقیر:
’’اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین قسم کے لوگوں کی طرف نہ نظرِ رحمت سے دیکھے گا،نہ ہی انہیں گناہوں سے پاک کرے گا اور نہ ہی ان سے کلام فرمائے گا۔(۱)بوڑھا زانی،(۲)جھوٹا حکمران،(۳)تکبر کرنے والا فقیر(مسلم)۔مسند بزار میں ہے کہ یہ تینوں افراد جنت میں داخل بھی نہ ہونگے۔