کتاب: لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے - صفحہ 10
اپنا رب بنا لیا(التوبہ:۳۱)۔ (۲)۔ ومنہ الدعا او السجود او النذر او الاستغاثۃ او الذبح لغیر اللّٰه کائن من کان بقصد الترقب الیہ او رجاء نفعہ او دفع ضرہ ان بزرگوں سے دعا کرتے ہیں،سجدہ ان کے لئے کرتے ہیں،نذر،ذبیحہ ان کے نام سے اور مدد طلب کرنا ان سے کبھی بھی ہوں اور جس جگہ میں ہوں اس نیت سے کہ ہم ان بزرگوں کا قرب حاصل کریں اور ان سے نفع اور ضرر کی اُمیدیں رکھنا،یہ سب شرک اکبر کی مثالیں ہیں۔ (۳)۔ ومن صور الشرک الاصغر الریا والسمعۃ وھو عدم اخلاص عمل ما للّٰه تعالیٰ کمن یتصدق لغیر اللّٰه تسویۃ مخلوق باللّٰه فی الافاظ من دون التعظیم کالحلف باللّٰه التعلق بالاسباب من دون اللّٰه قصد الدنیا بعمل صالح اب شرکِ اصغر کی مثالیں:1. رِیاء یعنی دکھلاوا اور کوئی کام کیا ہو تو اس کو لوگوں کی محفل میں یاد کرنا،مقصد یہ ہو کہ لوگ سنیں۔یہ دلیل ہے کہ یہ عمل اللہ کے لئے اخلاص کے ساتھ نہیں ہے تو یہ ایسا ہوا جیسا کہ ایک انسان غیر اللہ کے لئے صدقہ کرے۔2. مخلوق کو اللہ کے ساتھ الفاظ میں برابر سمجھنا۔اللہ رب العالمین کی تعظیم،بڑائی کئے بغیر جیسا کہ قسم اٹھانا ہو اللہ کے نام سے تو کسی بزرگ کے نام پر بھی قسم اٹھانا۔3. اللہ کے علاوہ دوسرے اسبابوں کے ساتھ تعلق جوڑنا۔4 کسی نیک عمل کرنے پر دنیا کا کوئی مقصد پورا کرنا ہو۔