کتاب: لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی - صفحہ 9
کتاب کا خاکہ: توفیقِ الٰہی سے اس کتاب کی تقسیم حسب ذیل انداز میں کی گئی ہے: پیش لفظ مبحث اوّل:ابوبکر کا جیش اسامہ رضی اللہ عنہما روانہ کرنااس مبحث میں قصہ کو اختصار سے بیان کیا گیا ہے۔ مبحث دوئم:جیش اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی میں دروس اور نصیحتیں اس مبحث میں حاصل شدہ سولہ دروس اور عبرتوں کو الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ خاتمہ اس میں کتاب کا خلاصہ اور مسلمانان عالم سے اپیل ہے۔ شکر و دعا: بندہ ناتواں مولائے رحیم و کریم کا شکر گزار ہے،کہ اس نے اس موضوع کے بارے میں یہ کتاب تحریر کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور اب اس ہی سے عاجزانہ التماس ہے،کہ اس حقیر اور معمولی کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔اِنَّہٗ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ۔ رب ذوالجلال سے یہ بھی التجا ہے،کہ وہ میرے گرامی قدر والدین کو جزائے خیر عطا فرمائے،کہ انھوں نے اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کی محبت و عظمت کو ان کے سینوں میں پیوست کرنے کے لیے مقدوربھر کوشش کی۔(رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِيْ صَغِیْرًا)۔ اپنے دو معزز ساتھیوں اور بھائیوں پروفیسر ڈاکٹر زید بن عبد الکریم الزید اور