کتاب: لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی - صفحہ 8
کوشش کی گئی ہے:
۱: حدیث،سیرت اور تاریخ کے بنیادی مراجع کی روشنی میں حضرت ابوبکر کے لشکر اسامہ رضی اللہ عنہما کو ارسال کرنے کے واقعات اختصار کے ساتھ بیان کئے ہیں۔
۲: سیّدنا ابوبکر کے لشکر اسامہ رضی اللہ عنہما کو روانہ کرنے کے متعلقہ واقعات سے سولہ دروس اور عبرت و نصیحت کی باتیں استنباط کی ہیں۔
۳: ان حاصل شدہ دروس اور عبرتوں کے بیان کے دوران،تائید اور وضاحت کی غرض سے کتاب و سنت کے دلائل پیش کیے ہیں۔
۴: احادیث شریفہ کے نقل کرتے ہوئے اس بات کا اہتمام کیا ہے،کہ وہ ثابت شدہ ہوں۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے علاوہ دیگر کتابوں سے نقل کردہ احادیث شریفہ کے متعلق اہل علم کی رائے ذکر کردی ہے،البتہ صحیحین سے منقولہ احادیث شریفہ کے بارے میں علمائے امت کے اقوال درج نہیں کیے،کیونکہ ان کے ثابت ہونے پر امت کا اجماع ہے۔[1]
۵: استنباط کردہ دروس اور نصیحتوں کی تائید اور تشریح کی غرض سے دیگر حضرات صحابہ کے اعمال اور واقعات کا اشارۃً ذکر کیا گیا ہے۔خوفِ طوالت کے پیش نظر ان کا تفصیلی ذکر نہیں کیا گیا،البتہ جن کتابوں میں یہ واقعات موجود ہیں،ان کے نام اور متعلقہ صفحات کے نمبر حاشیہ میں درج کردیے گئے ہیں۔
۶: کتاب کے آخر میں مراجع و مآخذ کے متعلق تفصیلی معلومات درج کردی گئی ہیں،تاکہ مزید معلومات طلب کرنے والے حضرات کو ان تک رسائی میں دقت نہ ہو۔
[1] ملاحظہ ہو:مقدمۃ النووي لشرحہ علی صحیح مسلم ص ۱۴؛ ونزہۃ النظر في توضیح نخبۃ الفکر ص۲۹۔