کتاب: لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی - صفحہ 78
انھیں معلوم ہوا،کہ یہ فیصلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے منافی ہے۔[1] ۱۵: قاضی سعد بن ابراہیم نے اپنا ایک فیصلہ اس وقت واپس لے لیا،جب انھیں معلوم ہوا،کہ ان کا فیصلہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے منافی ہے۔[2] اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق کے آگے سرِ تسلیم خم کردینے کے سلسلے میں اس سراپا خیر جماعت کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین یا رب العالمین۔ 
[1] حکم الإنکار في مسائل الخلاف ص ۶۸۔۷۰ میں ملاحظہ فرمائیے۔ [2] واقعے کی تفصیل اور تخریج ’’ المرجع السابق‘‘ صفحات ۷۰۔۷۱ پر دیکھئے۔