کتاب: لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی - صفحہ 46
کوتاہی نہ کرنا۔‘‘ ایک روایت میں ہے،کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ’’اسامہ!ٍاسی طرف جاؤ،جس طرف تمھیں جانے کا حکم دیا گیا تھا۔پھر فلسطین کی جانب سے جہاد کا آغاز کرو،جیسا کہ تمھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے،اور اہل موتہ پر حملہ کرو۔جو کچھ تم نے چھوڑا ہے،اللہ تعالیٰ ا سے تمھیں کفایت کرے گا۔‘‘[1] امام ابن اثیر کی روایت میں ہے،کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسامہ رضی اللہ عنہ کو نصیحت کی،کہ: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جو حکم دیا ہے،اس پر عمل کریں۔‘‘[2] 
[1] تاریخ الإسلام(عہد الخلفاء الراشدین رضی اللّٰهُ عنہم)۱۹۔۲۰۔ [2] الکامل ۲/۲۳۷۔