کتاب: لشکر اسامہ رضی اللہ عنہ کی روانگی - صفحہ 10
پروفیسر ڈاکٹر سیّد محمد ساداتی الشنقیطی کا شکر گزار ہوں،کہ اس کتاب کی تیاری میں ان کے قیمتی مشوروں سے استفادہ کیا گیا۔
محترم مولانا محمد اسحق بھٹی صاحب کا شکر گزار اور ان کے لیے دعاگو ہوں،کہ انھوں نے اس کتاب کو یہ اعزاز بخشا،کہ اس کے ترجمے کی ذمہ داری قبول فرمائی اور اسے عمدگی سے نبھایا۔عزیزان القدر حافظ حماد الٰہی و حافظ سجاد الٰہی کے لیے دعاگو ہوں،کہ انھوں نے اردو ترجمے کی مراجعت اور پروف ریڈنگ میں تعاون کیا۔عزیزان القدر ابوبکر قدوسی اور عمر فاروق قدوسی کے لیے دعاگو ہوں،کہ انھوں نے محبت و اخلاص سے اس کتاب کی طباعت کی ذمہ داری کو پورا کیا۔جَزَی اللّٰہُ تَعَالٰی الْجَمِیْعَ خَیْرَ الْجَزَائِ فِيْ الدَّارَیْنِ۔
اپنی اہلیہ اور سب بیٹوں بیٹیوں کے لیے دعاگو ہوں،کہ انھوں نے میری تدریسی،تالیفی اور دیگر مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدور بھر میری خدمت کی۔اللہ تعالیٰ ان کو اور سب مسلمانوں کے گھر والوں اور اولادوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اپنے دین کی مخلصانہ خدمت کی ہمیں اور ان سب کو توفیق نصیب فرمائے۔آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔
مولائے کریم اس کتاب کو میرے لیے اور سب قارئین کرام کے لیے ذریعہ نجات بنائے آمین۔یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ!ٍوَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَاَتْبَاعِہِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
فضل الٰہی