کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 54
ہیں۔ صحیحین کی روایات کے ثبوت پر امت کے اجماع کے پیشِ نظر ان کے متعلق اقوال علماء ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
iii: آیات و احادیث سے استدلال کرتے وقت شروحِ حدیث اور کتبِ تفسیر استفادہ کیا گیا ہے۔
iv: حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور دیگر سلف صالحین کے اقوال حسبِ ضرورت مختلف مقامات پر تحریر کیے گئے ہیں۔
صلي الله عليه وسلم : کتاب کے مختلف موضوعات کے متعلق حسبِ استطاعت انبیائے سابقین علیہم السلام ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر سلف صالحین کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔
صلي الله عليه وسلم i: متقدمین اور متاخرین علمائے امت کی اس موضوع کے متعلق تحریروں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
صلي الله عليه وسلم ii: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئیں ہیں، تاکہ اُن کی طرف رجوع کرنے اور اُن سے استفادہ میں آسانی رہے۔
خاکۂ کتاب:
علیم و حکیم ربِّ قدیر کے فضل و کرم سے کتاب کی ترتیب و تقسیم بصورتِ ذیل قرار پائی ہے:
& مبحث اوّل مصیبتوں کے آنے کے اسباب
& مبحث دوئم مصیبتوں کی آمد سے پہلے کرنے کے کام
& مبحث سوئم مصیبتوں کی آمد کے بعد کرنے کی باتیں
& مبحث چہارم مصیبتوں کے جانے کے بعد کرنے کی باتیں
& حرفِ آخر
ا: خلاصۂ کتاب