کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 539
کیونکہ جب تک بندہ دوسروں کی مدد کرتا ہے، رب کریم اس کی نصرت فرماتے رہتے ہیں۔
۴: مصائب کے ساتھ نمٹنے کے اصول و ضوابط اور موثر، مفید اور زور دار طرزِ عمل سے آگاہی کے لیے قرآن و سنت کی طرف آئیں۔ انسانیت کی سعادت صرف اپنے خالق رب ذوالجلال کی نازل کردہ شریعت کی مکمل اطاعت میں ہے۔ رب ذوالجلال نے خود ہی بیان فرمایا:
{أَ لَا لَہُ الْخَلْقُ وَ الْأَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ}[1]
اور انہوں نے ہی شریعت کی تابع داری کے عظیم الشان ثمرہ کی بشارت دیتے ہوئے فرمایا:
{یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوْلِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ وَ اعْلَمُوْٓا أَنَّ اللّٰہَ یَحُوْلُ بَیْنَ الْمَرْئِ وَ قَلْبِہٖ وَ أَنَّہٗٓ إِلَیْہِ تُحْشَرُوْنَ}[2]
وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَ أَصْحَابِہٖ وَ أَتْبَاعِہٖ وَ بَارَکَ وَ سَلَمَ۔
وَ آخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔
[1] سورۃ الأعراف/ جزء من الآیۃ ۵۴۔
[2] سورۃ الأنفال/ جزء من الآیۃ ۲۴۔