کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 532
’’کَاَنِّيْ اَعْرِفُکَ، أَلَمْ تَکُنْ أَبْرَصَ، یَقْذَرُکَ النَّاسُ، فَقِیرًا، فَأَعْطَاکَ اللّٰہُ۔‘‘ [’’جیسے کہ میں آپ کو پہچان رہا ہوں، کیا آپ پھلبہری والے نہیں تھے، (کہ) لوگ آپ سے نفرت کرتے تھے، فقیر تھے، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو نواز دیا؟‘‘ اُس نے کہا: ’’إِنَّمَا وَرِثْتُ ہٰذَا الْمَالَ کَابِرًا عَنْ کَابِرٍ۔‘‘ [’’بلاشبہ میں نے اِسے (یعنی اپنے پاس موجود مال و اسباب کو) اپنے آباء و اجداد سے ورثہ میں حاصل کیا، جنہوں نے اسے اپنے آباء و اجداد کے ترکے میں پایا۔ (یعنی عزت و شرف اور مال ہمارے لیے کوئی نئی چیزیں نہیں، یہ تو نسل درنسل ہمارے خاندان میں چلی آ رہی ہیں)۔ اُس (یعنی فرشتے) نے کہا: ’’إِنْ کُنْتَ کَاذِبًا فَصَیَّرَکَ اللّٰہُ إِلَی مَا کُنْتَ۔‘‘ [’’اگر تم جھوٹے ہو، تو اللہ تعالیٰ تمہیں ویسے ہی کر دیں، جیسے کہ تم تھے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (پھر) وہ گنجے شخص کے پاس اُس کی شکل میں آیا، اور اُس سے وہی کچھ کہا، جو پہلے سے کہا تھا۔ اُس نے (بھی) اُسے (یعنی فرشتے کو) وہی کچھ (جواب میں) کہا، جو پہلے نے کہا تھا، تو اُس (فرشتے) نے کہا: ’’إِنْ کُنْتَ کَاذِبًا فَصَیَّرَکَ اللّٰہُ إِلٰی مَا کُنْتَ۔‘‘ [’’اگر تم جھوٹے ہو، تو اللہ تعالیٰ تمہیں ویسے ہی کر دیں، جیسے کہ تم تھے۔‘‘] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(پھر) وہ اندھے شخص کے پاس اس کی شکل و صورت میں آیا اور کہا: ’’رَجُلٌ مِّسْکِینٌ، وَ ابْنُ سَبِیلٍ، اِنْقَطَعَتْ بِيَ الْحِبَالُ فِيْ سَفَرِيْ، فَلَا بَلَاغَ لِيْ