کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 530
[’’گائے۔‘‘] ’’فَاُعْطِيَ بَقَرَۃً حَامِلًا۔‘‘ [’’پس اسے ایک حاملہ گائے دی گئی۔‘‘] تو اُس (یعنی دعا دیتے ہوئے فرشتے] نے کہا: ’’بَارَکَ اللّٰہُ لَکَ فِیہَا۔‘‘ [’’اللہ تعالیٰ تیرے لیے اِس میں برکت عطا فرما دیں‘‘]۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ’’پھر وہ اندھے کے پاس آیا اور اُس سے پوچھا: ’’اَيُّ شَيْئٍ أَحَبُّ إِلَیْکَ۔‘‘ [’’تمہیں سب سے پیاری چیز کون سی ہے؟‘‘] اُس نے جواب دیا: ’’أَنْ یَّرُدَّ اللّٰہُ اِلَيَّ بَصَرِيْ، فَاُبْصِرَ بِہٖ النَّاسَ۔‘‘ [’’یہ کہ اللہ تعالیٰ میری بینائی مجھے لوٹا دیں، تو میں اُس کے ساتھ لوگوں کو دیکھ سکوں‘‘]۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: ’’پس اُس (فرشتے) نے اُس (کی آنکھوں) پر ہاتھ پھیرا، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کی بینائی اُسے لوٹا دی‘‘]۔ (پھر) اُس نے پوچھا: ’’فَأَیُّ الْمَالِ أَحَبُّ إِلَیْکَ؟‘‘ [’’تمہیں سب سے زیادہ محبوب کون سا مال ہے؟‘‘] اُس نے جواب دیا: ’’اَلْغَنَمُ۔‘‘ ’’بکریاں۔‘‘