کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 406
i: امام بخاری: [بَابُ الدُّعَآئِ عِنْدَ الْکَرْبِ] [1] [غم کے موقع پر دعا کے متعلق باب]۔ ii: امام ابن حبان: [ذِکْرُ وَصْفِ دَعْوَاتِ الْمَکْرُوْبِ] [2] [دکھی کی دعاؤں کی کیفیت کا ذکر]۔ iii: امام ابن سُنِّی: [بَابُ مَا یَقُوْلُ إِذَا نَزَلَ بِہٖ کَرْبٌ أَوْ شِدَّۃٌ] [3] [غم یا سختی کے نازل ہونے پر جو کہتا ہے، کے متعلق باب] - viii - [لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ…الحدیث] دو روایات: ا: امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے: ’’أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ یَقُوْلُ عِنْدَ الْکَرْبِ: [’’بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غم کے وقت کہا کرتے تھے: [لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَآ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمُ۔][4] [نہیں کوئی معبود مگر اللہ تعالیٰ، بہت بڑے، بہت تحمل والے -نہیں کوئی معبود مگر اللہ
[1] الأدب المفرد ص ۲۳۷۔ [2] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ۳/۲۵۰۔ [3] کتاب عمل الیوم واللیلۃ، ص ۱۲۳۔ [4] صحیح البخاري، کتاب الدعوات، رقم الحدیث ۶۳۴۶، ۱۱/۱۴۵۔