کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 396
دوں؟‘‘[1]] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ۔‘‘ [’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم چاہو۔‘‘] میں نے عرض کیا: ’’اَلرُّبُعَ؟‘‘ [’’ایک چوتھائی؟‘‘] [یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کے اوقات میں سے ایک چوتھائی وقت آپ پر درود کے لیے مخصوص کر دوں؟] آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ۔‘‘ [’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم پسند کرو، (لیکن) اگر تم زیادہ (حصہ مختص) کرو، تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘] میں نے عرض کیا: ’’فَالنِّصْفَ؟‘‘ ’’سو آدھا۔‘‘ (یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کرنے کے اوقات میں سے آدھا وقت آپ پر درود پڑھوں)۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، وَ إِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘ [’’جو تم پسند کرو اور اگر تم زیادہ کرو، تو وہ بہتر ہے۔‘‘] میں نے عرض کیا: ’’فَالثُّلُثَیْنِ؟‘‘ [’’پس دو تہائی۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘
[1] ملاحظہ ہو: مرقاۃ المفاتیح ۳/۱۶۔