کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 396
دوں؟‘‘[1]]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ۔‘‘
[’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم چاہو۔‘‘]
میں نے عرض کیا: ’’اَلرُّبُعَ؟‘‘
[’’ایک چوتھائی؟‘‘]
[یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کے اوقات میں سے ایک چوتھائی وقت آپ پر درود کے لیے مخصوص کر دوں؟]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ۔‘‘
[’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم پسند کرو، (لیکن) اگر تم زیادہ (حصہ مختص) کرو، تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘]
میں نے عرض کیا:
’’فَالنِّصْفَ؟‘‘
’’سو آدھا۔‘‘
(یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کرنے کے اوقات میں سے آدھا وقت آپ پر درود پڑھوں)۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، وَ إِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘
[’’جو تم پسند کرو اور اگر تم زیادہ کرو، تو وہ بہتر ہے۔‘‘]
میں نے عرض کیا: ’’فَالثُّلُثَیْنِ؟‘‘
[’’پس دو تہائی۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘
[1] ملاحظہ ہو: مرقاۃ المفاتیح ۳/۱۶۔