کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 391
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’کَیْفَ أَنْعَمُ؟ وَ صَاحِبُ الصُوْرِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَحَنٰی جَبْہَتَہٗ، یَنْتَظِرُ، مَتٰی یُؤْمَرُ أَنْ یَنْفُخَ؟‘‘
[’’میں آسودگی والی زندگی کیسے بسر کروں؟ جب کہ سینگ والے (فرشتے) نے سینگ کو مُنہ میں لے رکھا اور اپنی پیشانی کو جُھکا رکھا ہے، کہ کب اُسے (صور میں) پھونکنے کا حکم دیا جائے؟]
انہوں نے بیان کیا: ’’ہم نے عرض کیا:
’’فَمَا نَقُوْلُ یَوْمَئِذٍ؟‘‘
[’’تو ہم اُس دن کیا کہیں؟‘‘]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ قُوْلُوْا: ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘۔[1]
[تم کہو: ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘۔
حدیث پر امام ابن حبان کا تحریر کردہ عنوان:
[ذِکْرُ الْأَمْرِ لِمَنِ انْتَظَرَ الْنَّفْخَ فِيْ الصُّوْرِ أَنْ یَقُوْلَ: [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] [2]
(صور میں پھونکے جانے کا انتظار کرنے والے شخص کے لیے، (اس) حکم کا ذکر، کہ وہ کہے:
[حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ]
[1] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان، کتاب الرقآئق، باب الأذکار، رقم الحدیث ۸۲۳، ۳/۱۰۵۔ شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی [سند کو صحیحین کی شرط پر صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: (ھامش الإحسان ۳/۱۰۵)۔
[2] الإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ۳/۱۰۵۔