کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 387
اِسْتِفْسَارِھَا عَنْ حَالِہَا وَبَعْدَ جَوَابِہَا بِقَوْلِہَا: (وَاللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ)۔‘‘ [1]
[’’اور اس (واقعہ) میں اپنا معاملہ اپنے رب کو سونپنے والے کی فضیلت ہے اور جو کوئی اس (طرزِ عمل) پر ڈٹ جائے، تو اس سے غم اور فکر ہلکا ہو جاتا ہے، جیسا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دونوں حالتوں: (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے) اُن سے استفسار کرنے سے پہلے اور اُن کے [وَ اللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ] کے ساتھ جواب عرض کرنے کے بعد ہوا۔‘‘]
-۱۳-
غم اور مصیبت دُور کرنے کی ثابت شدہ دعاؤں کا اہتمام
قرآن و سنت میں مصیبتوں اور غموں کے آنے پر پڑھنے والی متعدد دعائیں بیان کی گئی ہیں۔ پریشان حال اور مصیبت زدہ حضرات و خواتین کو اُن کو پڑھنے کا خوب اہتمام کریں، شاید کہ مولائے کریم کی رحمت سے غموں کے بادل چھٹ جائیں، مصیبتیں دور ہو جائیں، ہونے والے نقصانات کی تلافی ہو جائے اور مولائے کریم تفکرات اور پریشانیوں کو شادمانیوں اور مسرتوں میں تبدیل فرما دیں۔
وَ مَا ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ بِعَزِیْزٍ۔[2]
توفیقِ الٰہی سے اس مقام پر ایسی ہی پندرہ دعائیں باحوالہ نقل کی جا رہی ہیں۔
[1] فتح الباري ۸/۴۸۱۔
[2] ترجمہ: اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے کچھ مشکل نہیں۔