کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 280
انہیں (امام) مسلم کی (روایت کردہ) وہ احادیث نہیں پہنچی، جن میں (مصائب و آلام کی بنا پر) درجات کی بندی اور نیکیوں کے لکھے جانے کا صراحۃً ذکر ہے۔‘‘ ہ: امام ابو یعلیٰ اور امام ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ الرَّجُلَ لَتَکُوْنُ لَہٗ عِنْدَاللّٰہِ الْمَنْزِلَۃُ، فَمَا یَبْلُغُہَا بِعَمَلٍ، فَلَا یَزَالُ اللّٰہُ یَبْتَلِیْہِ بِمَا یَکْرَہُ، حَتّٰی یُبَلِّغَہٗ إِیَّاہَا۔‘‘[1] [’’بلاشبہ بندے کا اللہ تعالیٰ کے ہاں (ایک) مقام ہوتا ہے اور وہ عمل کے ساتھ اُس تک پہنچ نہیں پا رہا ہوتا، تو اللہ تعالیٰ اُس کی ناپسندیدہ چیز کے ساتھ اُسے آزمائش میں ڈالتے رہتے ہیں، یہاں تک اُسے اُس (مقام) پر پہنچا دیتے ہیں۔] امام ابن حبان کا حدیث پر تحریر کردہ عنوان: [ذِکْرُ الْبَیَانِ بِأَنَّ الْعَبْدَ قَدْ یَکُوْنُ لَہٗ عِنْدَاللّٰہِ الْمَنَازِلُ فِيْ الْجِنَانِ فَلَا یَبْلُغُہَا إِلَّا بِالْمِحَنِ وَ الْبَلَایَا فِيْ الدُّنْیَا۔][2] [اس بات کا بیان، کہ بندے کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں جنتوں میں (عالی شان) مراتب ہوتے ہیں، لیکن وہ مصیبتوں اور آزمائشوں کے بغیر اُن تک نہیں پہنچ پاتا۔]
[1] مسند أبي یعلٰي، رقم الحدیث ۲۵۵ ـ (۶۰۹۵) ، ۱۰؍۴۸۲ ـ ۴۸۳ ؛ والإحسان في تقریب صحیح ابن حبان ، کتاب الجنآئز، باب ما جآء في الصبر وثواب الأمراض، رقم الحدیث ۲۹۰۸ ، ۷؍۱۶۹؛ الفاظِ حدیث صحیح ابن حبان کے ہیں۔ حافظ ہیثمی نے اس کے [راویان کو ثقہ]، شیخ البانی نے [حدیث کے شواہد کی بنا پر اسے صحیح]، شیخ ارناؤوط نے اس کی [سند کو صحیح] اور شیخ حسین سلیم اسد نے اسے [صحیح] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: مجمع الزوائد ۲؍۲۹۲؛ وسلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ ، رقم الحدیث ۲۵۹۹، المجلد السادس ، القسم الأول، ص ۱۹۰ ؛ وہامش الإحسان ۷؍۱۷۰؛ وہامش مسند أبي یعلٰي ۱۰؍۴۸۳)۔ [2] الإحسان فی تقریب صحیح ابن حبان ۷/۱۶۹۔