کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 258
شک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بلاشبہ ہم انہی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔‘‘]۔ ’’اِعْتَرَفُوْا بِأَنَّہُمْ مِلْکُہٗ وَ عَبِیْدُہٗ، وَ أَنَّہُمْ رَاجِعُوْنَ إِلٰی حُکْمِہٖ وَ تَدْبِیْرِہٖ وَ قَضَآئِہٖ وَ تَقْدِیْرِہٖ، لَا مَفَرَّ لَہُمْ مِنْہُ، وَ لَا مُحِیْدَ لَہُمْ عَنْہُ۔‘‘ ’’انہوں نے اعتراف کیا، کہ بلاشبہ وہ اُن کی ملکیت اور اُن کے غلام ہیں اور وہ یقینا اُن کے فیصلے، تدبیر، قضا اور تقدیر کے پابند ہیں۔ اُن کے لیے اس سے نہ تو کوئی جائے فرار ہے اور نہ ہی پناہ گاہ۔‘‘ وَ الثَّالِثَۃُ: أَلْإِخْلَاصُ لِلّٰہِ تَعَالٰی إِذْ لَا مَرْجَعَ فِيْ رَفْعِ الشَّدَآئِدِ إِلَّآ إِلَیْہِ، وَ لَا مُعْتَمَدَ فِيْ کَشْفِہَا إِلَّا عَلَیْہِ۔ & {وَ اِنْ یَّمْسَسْکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗٓ اِلَّا ہُوَ}[1] & {فَإِذَا رَکِبُوْا فِي الْفُلْکِ دَعَوُوا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ} [2] [اور تیسرا (فائدہ): اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص، کیونکہ سختیوں کے ختم کروانے کی خاطر، اُن کے سوا، کوئی ایسا نہیں، کہ اس کی طرف رجوع کیا جائے اور نہ ہی اُن کے علاوہ کوئی ایسا ہے، کہ جس پر، اُنہیں دُور کروانے کی غرض سے، بھروسہ کیا جائے۔ [(ترجمہ ارشادِ تعالیٰ:) اور اگر اللہ تعالیٰ آپ کو کوئی تکلیف پہنچائیں، تو اُن کے سوا کوئی اُسے دُور کرنے والا نہیں] [ترجمہ: پس جب وہ (مشرکین) کشتی میں سوار ہوتے ہیں، تو وہ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنی اطاعت کو خالص کرتے ہوئے انہیں پکارتے ہیں]۔ اَلرَّابِعَۃُ: اَلْإِنَابَۃُ إِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی وَ الْإِقْبَالُ عَلَیْہِ۔
[1] سورۃ الأنعام / جزء من الآیۃ ۱۷۔ [2] سورۃ العنکبوت / جزء من الآیۃ ۶۵۔