کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 184
کرتے اور نہ تم سے محبت کرتے۔[1] & امام مکحول فرماتے ہیں: ’’أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ، کُنَّ لَہٗ: اَلشُّکْرُ، وَ الْإِیْمَانُ، وَ الدُّعَآئُ، وَ الْاِسْتِغْفَارُ۔‘‘ ’’جس شخص میں چار (باتیں) ہوں، تو وہ اس کے لیے (مفید) ہوتی ہیں: شکر، ایمان، دعا اور استغفار۔‘‘ امام رحمہ اللہ نے اپنی اس بات کی تائید میں درجِ ذیل آیات پیش کی ہیں: i: ارشادِ تعالیٰ: {مَا یَفْعَلُ اللّٰہُ بِعَذَابِکُمْ اِنْ شَکَرْتُمْ وَاٰمَنْتُمْ وَ کَانَ اللّٰہُ شَاکِرًا عَلِیْمًا}[2] [اگر تم شکر کرو اور ایمان لے آؤ، تو اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب دیکر کیا کریں گے، اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے قدر کرنے والے خوب جاننے والے ہیں]۔ ii: ارشادِ تعالیٰ: {وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَہُمْ وَأَنْتَ فِیْہِمْ وَمَا کَانَ اللّٰہُ مُعَذِّبَہُمْ وَہُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ}[3] [اور اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کریں گے، کہ اُن میں آپ کے ہوتے ہوئے اُنہیں عذاب دیں اور اللہ تعالیٰ اُنہیں عذاب نہیں دیں گے، جب کہ وہ بخشش مانگتے ہوں]۔
[1] ملاحظہ ہو: تفسیر السعدي ص ۵۸۸۔ [2] سورۃ النسآء/ الآیۃ ۱۴۷۔ [3] سورۃ الأنفال/ الآیۃ ۳۳۔