کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 182
موجود ایسی دیگر دعاؤں کو حرزِ جان بنائے اور کثرت سے ان کے ساتھ مولائے رحمن و رحیم سے التجائیں کرتا رہے، تاکہ پردۂ غیب میں چھپی ہوئی مصیبتوں، آفتوں اور بلاؤں سے اللہ تعالیٰ کے حفظ و امان میں پناہ حاصل کر لے۔ اے ربِّ کریم! ہمیں، ہماریے بہن بھائیوں، اہل و عیال، نسلوں اور امتِ اسلامیہ کو آنے والی ہر مصیبت سے محفوظ فرما دیجیے۔ إِنَّکَ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ۔  -۸- دعا مصیبتوں سے بچانے میں دعا کی افادیت کے دلائل: لہٰذا بندے کو چاہیے، کہ مصیبتوں کے آنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے اس کا بہت زیادہ اہتمام کرے، کہ دعا کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آنے والی مصیبتوں سے محفوظ کر دیتے