کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 170
فَیَقُوْلُ: ’’أَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَ أَمَانَتَکَ وَ خَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ‘‘۔[1] [’’قریب ہو جاؤ، یہاں تک کہ میں تمہیں اسی طرح الوداع کروں، جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں الوداع کیا کرتے تھے۔‘‘] پھر وہ کہتے: [ترجمہ: ’’میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے عمل کے اختتام کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘] علاوہ ازیں امام احمد نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے، (کہ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ لُقْمَانَ الْحَکِیْمَ کَانَ یَقُوْلُ: ’’إِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ إِذَا اسْتُوْدِعَ شَیْئًا، حَفِظَہٗ۔‘‘[2] [بلاشبہ لقمان حکیم کہا کرتے تھے: ’’بلاشبہ جب کوئی چیز اللہ عزوجل کے سپرد کی جائے، تو وہ اس کی حفاظت کرتے ہیں‘‘]۔ -ج- ہر شر سے کفایت کرنے والے اذکار ایسے اذکار میں سے دو درجِ ذیل ہیں: i-----iv: امام بخاری نے حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:
[1] المسند، رقم الحدیث ۴۵۲۴، ۸/۱۱۹۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے اسے [صحیح] کہا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ہامش المسند ۸/۱۱۹)۔ [2] المسند، رقم الحدیث ۵۶۰۵، ۹/۴۳۰۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے اس کی [سند کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ہامش المسند ۹/۴۳۰)۔