کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 168
ا: نعمتوں کی حفاظت کرنے والا ذکر
ب: اللہ تعالیٰ کی سپرداری میں دینے والے اذکار
ج: ہر شر سے کفایت کرنے والے اذکار
د: مصیبتوں سے بچانے والے اذکار
ہ: مصائب سے پناہ طلب کرنے کے لیے اذکار
-ا-
نعمتوں کی حفاظت کرنے والا ذکر
سورۃ الکہف میں دو آدمیوں کے قصے کو بیان کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ نے … ایمان والے کی کافر ساتھی سے کہی ہوئی بات ذکر کرتے ہوئے… فرمایا:
i-i: {وَ لَوْ لَآ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَکَ قُلْتَ مَا شَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ}[1]
[اور تو نے اپنے باغ میں، داخل ہوتے وقت کیوں نہیں کہا:
’’اللہ تعالیٰ کا چاہا ہوا (ہونے والا ہے)، کوئی قوت نہیں، مگر اللہ تعالیٰ کی مدد سے]۔
وہ لکھتے ہیں:
اپنے باغ، گھر میں داخل ہونے اور اپنے مال و اہل میں پسندیدہ صورتِ حال دیکھنے والے کو فوراً یہ کلمات پڑھنے چاہیے، کیونکہ (ان کے پڑھنے سے پھر) وہ ان میں کوئی ناپسندیدہ بات نہیں دیکھے گا (إِنْ شَآئَ اللّٰہُ تَعَالٰی)۔ [2]
امام ابن قیم کا ان کلمات پر تحریر کردہ عنوان:
[1] جزء من الآیۃ ۳۹۔
[2] ملاحظہ ہو: صحیح الوابل الطیّب ص ۲۰۸۔