کتاب: لا تیأسوا من روح اللّہ - صفحہ 148
نقل کی ہے، کہ یقینا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اَلْعَبْدُ آمِنٌ مِنْ عَذَابِ اللّٰہِ مَا اِسْتَغْفَرَ اللّٰہَ۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ کے غضب اور دنیوی عذاب سے بچنے کی رغبت رکھنے والے شخص پر لازم ہے، کہ وہ استغفار سے چمٹا رہے۔ اے رب کریم! ہمیں شب و روز استغفار کرنے والے خوش نصیب لوگوں میں شامل فرما کر دنیوی و اخروی عذابوں سے محفوظ فرما دیجیے۔ إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ ۳: امام حاکم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ’’اِغْتَنِمْ خَمْسًا قَبْلَ خَمْسٍ: شَبَابَکَ قَبْلَ ھَرَمِکَ، وَ صِحَّتَکَ قَبْلَ سُقْمِکَ، وَغَنَآئَکَ قَبْلَ فَقْرِکَ، وَ فَرَاغَکَ قَبْلَ شُغْلِکَ، وَ حَیَاتَکَ قَبْلَ مَوْتِکَ۔‘‘[2] [پانچ سے پہلے پانچ کو غنیمت جانو: اپنے بڑھاپے سے پہلے اپنی جوانی کو اور اپنی بیماری سے پہلے اپنی صحت کو
[1] المسند، رقم الحدیث ۲۳۹۵۳، ۳۹/۳۷۶۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء لکھتے ہیں: ’’یہ حدیث اپنی (دیگر) دونوں سندوں اور شاہد کے ساتھ مل کر [حسن] ہے، البتہ (یہ) سند ضعیف ہے۔‘‘ (ملاحظہ ہو: ہامش المسند ۳۹/۳۷۶)۔ [2] المستدرک علی الصحیحین، کتاب الرقاق، ۴/۳۰۶۔ امام حاکم نے اسے [امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح] قرار دیا اور حافظ ذہبی نے ان کے ساتھ موافقت کی ہے۔ (ملاحظہ ہو: المرجع السابق ۴/۳۰۶؛ و التلخیص ۴/۳۰۶)۔