کتاب: کیا ووٹ مقدس امانت ہے - صفحہ 84
روشن نشانیاں بھی آ چکی ہیں۔اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔‘‘ اب یا تو اس حقیقت ایمان سے واقف انسان زمام کار کے مالک ہوں مگر جب ایسا نہیں تو ان کا فرض یہی ہے کہ باطل کے انکار اور اللہ پر اس انداز کے ایمان پر جمے رہیں،دوسروں کو بھی اس کی طرف دعوت دیتے رہیں،اولوالعزم رسولوں کی پیروی میں پوری جوانمردی سے اپنے رب کی بڑائی بیان کرتے رہیں،انتہائے سعی و کاوش صرف آخرت کو جانیں اور اللہ کی رحمت پر یقین رکھیں جو صرف محسنین کا حق ہے۔ ﴿اسْتَعِينُوا بِاللّٰهِ وَاصْبِرُوا إِنَّ الْأَرْضَ لِلّٰهِ يُورِثُهَا مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ﴾ ’’اللہ سے مدد مانگو اور صبر کرو،زمین اللہ کی ہے،اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کا وارث بنا دیتا ہے اور اخروی کامیابی انہیں کے لئے ہے جو اس سے ڈرتے ہوئے کام کریں۔‘‘