کتاب: کیا ووٹ مقدس امانت ہے - صفحہ 16
لوگوں کے عرف و اصطلاحات کو دیکھ کر کیا جاتا ہو اور کفر و اسلام کا تعین شناختی کارڈوں سے ہوتا ہو۔نہ کفر کی تعریف اللہ کی کتاب سے لی جاتی ہو اور نہ اسلام کی تعریف اس کے رسول سے پوچھی جاتی ہو۔یہیں پر بس نہیں بلکہ وہی کفر جو مغرب کے نامہ سیاہ میں بھیانک نظر آتا ہو وہ ’’فرزندان اسلام ‘‘ کے ہاں پہنچے تو عین اسلام کہلائے!ایک ہی بت کی پوجا یورپ میں کفر ہو اور یہاں درجات کی بلندی ک اسبب!وہی جرم جس سے اقوام مغرب کو دوزخ کی وعید ملتی ہو وہ اس قوم کو رحمت کی نوید دے جایا کرے۔
﴿أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ بَرَاءَةٌ فِي الزُّبُرِ﴾
’’کیا تمہارے کفر کرنے والے ان سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے آسمانی صحیفوں میں کوئی براء ت نامہ لکھ دیاگیا ہے؟‘‘(القمر:43)
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،قَالَ: «لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ مَنْ قَبْلَكُمْ شِبْرًا بِشِبْرٍ،وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ،حَتَّى لَوْ سَلَكُوا جُحْرَ ضَبٍّ لَسَلَكْتُمُوهُ»،قُلْنَا يَا رَسُولَ اللّٰهِ : اليَهُودَ،وَالنَّصَارَى قَالَ: «فَمَنْ»(متفق علیہ)۔
’’ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جن راہوں پر تم سے پہلے چلے،ضرور تم بھی ان کے قدم بقدم چلوگے۔حتی کہ اگر ان میں کوئی ضب(ایک جانور) کے بل میں گھسا ہوگا تو تم میں بھی ایسا کرنیوالے ضرور ہوں گے عرض کی گئی اے اللہ کے رسول!کیا یہود نصاری(کی راہیں)مراد ہیں ؟فرمایا تو اور کن کی؟
و عن ثوبان رضی اللّٰه عنہ أن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم قال:((…وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي بِالْمُشْرِكِينَ،وَحَتَّى تَعْبُدَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي الْأَوْثَانَ))۔(رواہ أبو داؤد وھو صحیح،انظر عون المعبود)۔
’’جناب ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا …’’اور قیامت تب تک نہ آئے گی جب تک میری امت کے کچھ قبائل مشرکین سے نہ جاملیں اور جب تک میری