کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 97
تجزیہ و تحلیل اور تنقیدی مطالعہ و نگاش کے طریقہ میں واقعات، احکام اور معاملات کو اور ان کے بارے میں روایات و اخبار کو ان کے صحیح تاریخی تناطر میں رکھنے سے نہ صرف ان کی اصل اصیل کا پتہ چلتا ہے بلکہ ان کے زمانی، افقی، عمودی اور یا کسی دوسری نوعیت کے ارتقاء کا پتہ بھی چلتا ہے۔ مکی دور کی احادیث نبوی کے آغاز و ارتقاء کمیت و کیفیت، کردور و ساخت اور لفظی، معنوی اور حکمی و تشریعی قدر و قیمت اسی وسیع تر تجربہ سے متعین کی جا سکتی ہے۔ خاکسار راقم نے دو ضخیم تحقیقی دفاتر میں عام مکی احادیث اور خاص مکی احادیث احکام کی ان ہی جہات کا ایک مدلل و مفصل مطالعہ کیا ہے جو ابھی غیر مطبوعہ ہے۔ ان سے یہ حقیقت ثابت ہوتی ہے کہ دوسرے مباحث و موضوعات کے ساتھ مکی احادیث کا آغاز وارتقاء مکی دور میں ہوا اور اسی نے مدنی احادیث کو سر مایہ حیات دیا(70)