کتاب: خطبات سرگودھا (سیرت نبوی ص کا عہد مکی) - صفحہ 95
مکی سورتوں اور ان کی خاص آیات کریمہ کی تنزیل و تفسیر اور تاویل سے متعلق تمام احادیث اپنی اصل میں مکی ہیں خواہ ان کی ترسیل کبھی ہوئی ہو۔ ترسیل و روایت کے با ب میں بھی یہ حقیقت ذہن نشین رکھنے کی سزا وار ہے کہ ان سے متعلق تمام احادیث و روایات تفسیر کی ترسیل بھی اصلاً مکی تھی۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی تمام احادیث و روایات مدنی دور کی ترسیلات ہیں لیکن وہ صاحب حدیث ووحی علیہ السلام سے اخذ کی گئی تھیں یا کسی مکی صحابی سے جیسے حضرات ابو ہریرہ دوسی رضی اللہ عنہ، جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ، عبد اللہ بن عمرو بن خطاب رضی اللہ عنہ اور دوسرے تمام اصاغر صحابہ اور مدنی اصحاب کی روایات واحادیث کا معاملہ ہے۔ امام بخاری کی کتاب بدء الوحی کی بیشتر احادیث کا تعلق مکی دور ارشاد وحی سے ہے۔ وہ احادیث جن میں تنزیل وحی کی گرا انباری کا ذکرخیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ہے۔ بخاری کی کتاب مناقب الانصار کے اواخر میں متعدد ابواب کے تحت امام موصوف نے قبل بعثت کے بعض اکابر وواقعات کے متعلق احادیث نقل کی ہیں۔ ان میں شامل ہیں: باب حدیث زید بن عمروبن نفیل ((بَابُ تَزْوِيجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَدِيجَةَ وَفَضْلِهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، بنيان الكعبة، ايّامِ الْجَاهِلِيّةِ، القسامة في الْجَاهِلِيّةِ))ان میں بعثت نبوی کے بعد یا مکی دور نبوی کے واقعات و معاملات اور اکابرواشخاص سے متعلق بھی احادیث موجود ہیں اور وہ سب کی سب مکی احادیث ہیں۔ باب مبعث النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے باب ہجرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم واصحابہ الی المدینۃ تک سترہ ابواب میں مکی احادیث ہیں جن کا تعلق دور مکی کے اہم ترین واقعات سے ہے جیسے حضرات ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ، سعد بن ابی وقاص، ابو ذرغفاری رضی اللہ عنہ سعید بن زید رضی اللہ عنہ، عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ وغیرہ کے اسلام لانے کے عہد ساز واقعات کے بارے میں احادیث ہیں۔ (66) بعض اہم ترین مکی معجزات جیسے انشقاق القمر، الاسراء و المعراج کے بارے میں مکی احادیث ہیں جو دوسرے ابواب و کتب میں بھی آئی ہیں اور نئی تفصیلات دیتی